افغانستان کے پڑوسیوں سے تعاون کا پلیٹ فارم ترجیحاً شروع کیا جائیگا، یورپی یونین

September 21, 2021

یورپی یونین وزراء خارجہ کے اجلاس میں افغانستان اور انڈو پیسفک امور پر گفتگو کی گئی۔

برسلز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابقیورپین یونین نے کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسیوں سے تعاون کا پلیٹ فارم ترجیحاً شروع کیا جائیگا۔ افغان تنازعہ کے منفی اثرات روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

یورپین یونین نے مزید کہا کہ طالبان کی حکومت ای یو کی شرائط مکمل کیے بغیر قبول نہیں کی جائے گی اور افغانستان کے پڑوسیوں سے بھرپور تعاون کیا جائیگا۔

یورپین یونین کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رہنمائی میں افغانستان میں مختصر اسٹاف رکھیں گے۔