جیمز بانڈ سے ڈینیئل کریگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جانشین کی تلاش

September 22, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی فلموں میں جیمز بانڈ کے کردار کو بڑی اسکرین پر پہلی بار سال 1962 میں فلم ڈاکٹر نو میں دیکھا گیا، اب تک سات اداکار اس کردار کو ادا کرچکے ہیں اور اب اس میں ایک اور اداکار کا جلد اضافہ ہونے جا رہا ہے۔فلمی دنیا میں سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہوگئے، جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہوچکی ہے۔ڈینیل کریگ کی بطور جیمز بانڈ آخری فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ تو ابھی ریلیز نہیں ہوئی تاہم ان کے جانشین کی تلاش ابھی سے شروع کردی گئی ہے۔ہولی وڈ اداکار ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا ہے۔ڈینیئل کریگ اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے کردار کو الوداع بھی کہہ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔یہ فلم 30 ستمبر کو ریلیز ہوگی اس کے بعد اگلی جیمز بانڈ میں کون سپر جاسوس کا کردار نبھائے گا، جیمز بانڈ کے مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیئے۔ رچرڈ میڈن، ٹام ہارڈی اور برجٹن کے اسٹار ریگی جین پیج کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو ایم آئی سکس سروس کے لیے چنا جائے گا۔ڈینیل کریگ کے بعد فلمی دنیا کو پہلا سیاہ فام جیمز بونڈ ریگی جین پیج کے روپ میں ملنے کا امکان بھی بہت زیادہ ہے۔ ڈینیل کریگ کے بعد نہ صرف جیمز بونڈ کے کردار کا چہرہ بدلے گا بلکہ اس کہانی کا نیا موڑ بھی شروع ہو گا۔ڈاکٹر جاپ ویرہیول جو خفیہ ایجنٹ پر مقالوں کے ایک مجموعے کے مدیر ہیں کہتے ہیں کہ ‘ہر دفعہ جب بانڈ کے کردار کو ایک نیا اداکار نبھاتا ہے تو سیریز اپنے آپ کو ناظرین کی خواہشات کے اعتبار سے ڈھال لیتی ہے۔