مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ایک شخص جاں بحق ،پانچ زخمی ہوگئے

September 22, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اورپانچ افرادزخمی ہوگئے ۔ تھانہ روات کومحمد یامین نے بتایا کہ مجھے میرے بھتیجے محمد ممتازنے اطلاع دی کہ ان کا روات سے مندرہ آتے ہوئے ایکسیڈنٹ ہوا ہے ۔ اطلاع پر میں بالمقابل ریڈیو سٹیشن پہنچا تو دیکھا کہ ایک ہائی ایس جی ٹی روڈ پر الٹی پڑی ہے جبکہ محمد اجمل دوران ایکسیڈنٹ گاڑی کے اندر ہی زخمی ہو کر فوت ہو گیا جبکہ محمد ممتازاور محمد مختار زخمی حالت میں پڑے تھے جبکہ محمد انس بھی اسی گاڑی میں دوران ایکسیڈنٹ زخمی ہوا ۔ دیگر واقعات تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں ہوئے۔