سپیکر سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کےوفد کی ملاقات، پریس گیلری بندش اور بعدکی صورتحال پر تبادلہ خیال

September 22, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نمائندہ کمیٹی نے نائب صدر پی آر اے احمد نواز خان کی سربراہی میں ملاقات کی ، فنانس سیکرٹری پی آراے انتظار حیدری، عائشہ ناز،وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور چیف وہیپ عامر ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں پریس گیلری بندش اور اسکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر کھل کر تبادلہ خیال ہوا، وفد کے سوالات پر سپیکر نےکہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارٹ آف پارلیمنٹ ہے اس کے بغیر ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، پی آر اے کی مزید بہتری کیلئے سپیکر چیمبر اقدامات اٹھائیگا، مشترکہ اجلاس کے موقع پر مختلف رکارٹوں کے باوجود پی آر اے ممبرز کو کارڈز کا اجرا کیا گیا البتہ کچھ خدشات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر پریس گیلریز کے بجائے صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کیلئے متبادل انتظام کے احکامات جاری کئے گئے، مستقبل میں منتخب باڈی کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔