مجھے آسٹریلین خاتون ہونے پر فخر ہے: شنیرا اکرم

September 22, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہمجھے آسٹریلین خاتون ہونے پر فخر ہے۔

شنیرا نے اپنے ناقدین کو اُن کی تنقید کا جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہاں میں سفید ہوں، ہاں میں آسٹریلین خاتون ہوں اور مجھے اس بات پر کسی قسم کی کوئی شرمندگی نہیں ہے۔‘

شنیرا نے کہا کہ ’مجھے اپنے ورثے پر فخر ہے اور مجھے آسٹریلین خاتون ہونے پر فخر ہے۔‘

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ ’ہاں میں نے ایک ناقابلِ یقین پاکستانی شخصیت سے شادی کی جو قومی ہیرو ہے لیکن میں نے اسے کبھی اُن کا استعمال نہیں کیا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ صحیح اور انصاف کے لیے کھڑی رہوں گی۔‘

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک دورے کی منسوخی کے باعث پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے غیر ملکی شخصیات نے بھی اپنا اظہارِ خیال کیا تھا۔

ان شخصیات میں وسیم اکرم کی اہلیہ بھی شامل تھیں، شنیرا نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں انہوں نے خود کو سب سے زیادہ محفوظ پاکستان میں سمجھا ہے۔

شنیرا اکرم کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔