کرینہ کپور کتنے سال کی ہو گئیں؟

September 22, 2021

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنی فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور گزشتہ روز یعنی کہ 21 ستمبر کو 41 سال کی ہو گئی ہیں۔

انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شوہر، اداکار سیف علی خان اور بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان (جہہ) کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میںاِس فیملی کو سمندر کنارے دیکھا جا سکتا ہے۔


کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میںشام کا منظر ہے، سمندر کنارے آگ کی مدد سے ’سالگرہ مبارک‘ لکھا ہوا ہے، یہ منظر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب کرینہ کپور کو انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، کرینہ کپور نے متعدد پوسٹس اپنے انسٹا اکاؤنٹ اسٹوریز پر بھی شیئر کی ہیں۔