کراچی: سینئر صحافی وارث رضا زیرِ حراست

September 22, 2021

کراچی میں سینئر صحافی وارث رضا کو گلشنِ اقبال سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وارث رضا کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی کو رات گئے یونیفارم میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

سینئر صحافی کے اہلِ خانہ کے مطابق وارث رضا کو لے جانے والے افراد نے کہا کہ تھوڑی دیر میں انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

ادھر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کے یو جے کا کہنا ہے کہ پی ایف یو جے کی تاریخ پر مبنی کتاب کے مدیر کی حراست آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی ہے۔

پی ایف یو جے کے اعلامیئے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سینئر صحافی وارث رضا کو فوری رہا کیا جائے۔

سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے کہ وارث رضا کا اب تک گھر واپس نہ پہنچنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔