عدم ادائیگی پر CAA کا PIA کی ایئر پورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ

September 22, 2021

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایئر پورٹ سروسز واجبات کی عدم ادائیگی پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے کے اعلامیئے کے مطابق پی آئی اے کو یکم نومبر سے مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے کیلئے برج نہیں دیئے جائیں گے اور ایئر لائن جہاز کیلئے پاور سپلائی بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے پر سی اے اے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ ایئر لائن پر مسافروں سے ایئر پورٹ چارجز وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سی اے اے مسافروں سے خود ایئر پورٹ چارجز وصول کرے گی۔

سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے مسافروں سے سروس چارجز خود وصول کیئے جائیں گے۔

اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ وعدے کے باوجود پی آئی اے نے ماہانہ 25 کروڑ روپے کی قسط ادا نہیں کی ہے۔