کراچی (اسٹاف رپورٹر) حارث طارق اور احسن احمد جونیئر ٹینس لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ایونٹ کےانڈر 17 کوارٹر فائنل میں حارث طارق نے سویام مکیش، احسن احمد نے ریان احمد کو شکست دی۔
ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھادیا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں میں ملوث تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سال کی بچی زخمی ہوئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، بچی کے کان اور گردن پر زخم آئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، سیکریٹری و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق موسم سرما میں وٹامن ڈی کے روزانہ ڈوز فلو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ موسم سرما کے دوران وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لینے سے فلو سے محفوظ رہنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
دانتوں پر جمی تہہ (پلاک) اور شریانوں میں جمی تہہ کے نام یکساں ہیں لیکن یہ دونوں مختلف چیزیں ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، حالیہ مظاہرے ابتدا میں پُرامن تھے مگر بعد میں انہیں غیر ملکی عناصر نے ہائی جیک کیا۔
تحریک انصاف کے رکن محمد اسلم گھمن نے آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) امین الاسلام نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہہ دیا مجھے حکومت سے بات کرنے کا وقت دیں۔
قومی اسمبلی نشے میں دوران ڈرائیونگ قتل خطا پر 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کا پیش کردیا گیا۔
پاک کالونی پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا ،جس سے اسلحہ پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ رہنے جا رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گوری کے ساتھ دل سے شادی شدہ ہیں، چاہے ہم اسے رسمی طور پر کریں یا نہ کریں۔
ویڈیو میں خاتون کو پلازا کے اندر راستہ ڈھونڈتے دیکھا جا سکتا ہے، خاتون نے دکانداروں سے سوال کیا کہ سیڑھیاں کس طرف ہیں؟
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر آئندہ ہفتے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ چین ’سنہری دور‘ کے بزنس ڈائیلاگ کی بحالی کا امکان ہے۔