ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رکن ڈاکٹر قلندر جان افغان وزیر پبلک ہیلتھ تعینات

September 23, 2021

اسلام آباد(بلال عباسی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے رکن ڈاکٹر قلندر جان افغانستان کے وزیر پبلک ہیلتھ تعینات کردیے گئے، ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر قلندر کو وزیر صحت بننے پر مبارک باد دی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے رکن ڈاکٹر قلندر جان افغانستان کے وزیر پبلک ہیلتھ تعینات کردیے گئے ہیں، ڈاکٹر قلندر نے پمز اسپتال سے شعبہ یورولوجی میں سپیشلائزیشن کی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے ڈاکٹر قلندر کو وزیر صحت بننے پر مبارکباد دی ہے۔