ہلال احمر طلبہ کی تربیت کیلئے ریڈ کریسنٹ کورس کا آغاز کریگا، ابرار الحق

September 23, 2021

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر،خصوصی نامہ نگار) ہلال احمر پاکستان اور آئی ایف آر سی کے زیر اہتمام اجلاس ہوا۔ 12ممالک کے سفارتی نمائندے شریک تھے۔ ڈنمارک کے سفیر لیس روزن ہولم، نیدر لینڈ، متحدہ عرب امارات، چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز، امریکہ، برٹش ہائی کمیشن، کینیڈا، ترکی، جاپان، بلجیم، ناروے سفارتخانے کے نمائندگان اور ECHO کے نمائندے شامل تھے۔ چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق، ریجنل ڈائریکٹر الیگزینڈر میتھیو، ہلال احمر کے وائس چیئرمین آصف باجوہ سمیت ڈاکٹر عدیل نواز‘ مسٹر پیٹر پیوی سمیت دیگر موجود تھے۔ ابرار الحق نے خطاب میں کہا کہ ریڈ کریسنٹ بلاامتیاز خدمت کر رہا ہے‘ طلبہ کی تربیت کیلئے ریڈ کورسنٹ کورس کا آغاز کریگا۔ سفارتی برادری فنڈنگ سپورٹ وسیع کرے۔