شہزاد رائے نے وعدہ پورا کردیا، ہنزہ کے نوجوانوں کو موسیقی کے ساز بھیج دیے

September 23, 2021

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنا وعدہ وفا کر دکھایا، موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے ہنزہ کے بچوں کو آلاتِ موسیقی بھجوا دیے۔

اس حوالے سے گلوکار شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔

شہزاد رائے نے بتایا کہ کس طرح انہیں ابتدا میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شہزاد رائے نے یہ بھی بتایا کہ وائرل ویڈیو 10 سال پرانی تھی۔

گلوکار نے کہا کہ آلاتِ موسیقی ملنے پر ہنزہ کے نوجوانوں کی خوشی دیدنی تھی۔

آلاتِ موسیقی دینے پر بینڈ کے بانی کاشف نواز نے شہزاد رائے کا شکریہ بھی ادا کیا۔