طالبان حکام نےطورخم سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کر دی

September 23, 2021


طالبان حکام نے خیبر کے قریب طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا جس کے بعد پیدل آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستان آمد کی اجازت دی جائے تو سرحد کو کھول دیا جائے گا۔

پاکستان نے کورونا ایس او پیز کے تحت سرحد کو 16 جون سے افغان شہریوں کے لیے بند رکھا ہوا ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ 16 جون کو این سی او سی اجلاس میں کورونا ایس او پی کے تحت عام آمد و رفت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔