یورپین پارلیمنٹ کی رکن سارہ میتھیو کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

September 23, 2021

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی یورپین پارلیمنٹ کی رکن سارہ میتھیو نے مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ناقدین پر حکومتی چھاپوں کی نئی رپورٹس کے ساتھ جموں و کشمیر میں انسانی بحران جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے اور اکٹھے ہونےکی آزادی کا تحفظ ہونا چاہیے، اور ہزاروں لوگوں کو جبری قید سے رہا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں سارہ میتھیو نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ فوری طور پر بھارت پاکستان اور کشمیری نمائندوں کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرے اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے۔