دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی بھی نمائش ہوگی

September 23, 2021

دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی بھی نمائش کی جائے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے دبئی ایکسپو میں فرعون کا تابوت مصر کے پویلین میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

سامتک کا قدیم تابوت رنگین لکڑی کا ہے جو حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ مصر کا پویلین آثار قدیمہ اور سیاحتی مقامات کو پیش کرے گا۔