ناگن چورنگی پر پانی گرین لائن بسوں کے اسٹرکچر کے باعث جمع ہوا، مرتضیٰ وہاب

September 23, 2021

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر پانی گرین لائن کے اسٹرکچر کی وجہ سے جمع ہوا، ایس آئی ڈی سی ایل کو یہاں باکس ڈرین ڈالنی ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد ناگن چورنگی کا دورہ کیا۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی نے کہا کہ دس روز پہلے نالوں کی صفائی کا کریڈٹ وفاق کو دینے والے اب کہاں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ناگن چورنگی پر ناظم آباد اور سخی حسن کا پانی آتا ہے، روڈ کی دوسری سائڈ کلیئر ہے۔