نور مقدم کو اب انصاف مل جانا چاہیے، عدنان صدیقی

September 24, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ایک بار پھر نور مقدم کے انصاف کے لیے آواز بلند کر لی ہے۔ اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بےدردی سے قتل کی جانے والی نور مقدم کو اب انصاف مل جانا چاہیے۔عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ نور کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو مثالی سزا دی جانی چاہیے کیونکہ کوئی بھی لڑکی ایسی درندگی سے گزرنے کا حق نہیں رکھتی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں اداکار نے لکھا کہ وہ نور کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نور کے معاملے میں انصاف غالب آکر رہے گا۔واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔تاہم نور مقدم کے قتل کامقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے۔ مقتولہ کی ابتدائی موصولہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 27سالہ نورمقدم کی موت دماغ کو آکسیجن نہ ملنے سے ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بعد ازاں سر کو سفاکانہ طریقےسےدھڑ سے تیز دھارآلہ سےکاٹاگیا،جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔