سپر لیگ فرنچائزز مالکان کی آج چیئرمین پی سی بی سے پہلی ملاقات

September 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمیز راجا کے پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے پہلی میٹنگ جمعے کو ہورہی ہے۔ پی ایس ایلفرنچائزز مالکان چاہتے ہیں کہ ان کے لئے فنانشل ماڈل لایا جائے اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں۔ جبکہ رمیز راجا اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں کہ پی ایس ایل کو بڑا برانڈ بنایا جائے۔حیران کن طور پر اس وقت پی ایس ایل کا پراجیکٹ ہیڈ کوئی نہیں ہے۔ چیئرمین رمیز راجانے دو روز قبل پی ایس ایل کے معاملات پر 24 ستمبر کو اجلاس طلب کیا تھا جس میں پی ایس ایل کے معاملات کو اہم قرار دیا گیا تھا پی ایس ایل کا اہم مسئلہ فنانشل ماڈل ہے۔ میٹنگ میں منافع، بقایا جات اور سالانہ فیس کے ایشوز پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔