آئی اے ای اے کانفرنس کے موقع پر پاک ترک وفود کی ملاقات

September 25, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 65 ویں جنرل کانفرنس میں پاکستان اور ترکی کے وفود نے دوطرفہ ملاقات کی۔ پاکستان کے وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے چیئرمین محمد نعیم نے کی۔ترک فریق کی قیادت ترک نیوکلیئر اینڈ منرل ریسرچ ایجنسی (TENMAK) کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بالیکی نے کی۔ ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے صحت اور زراعت کے شعبے میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال سے متعلق باہمی فائدہ مند تعاون کے مواقع کی نشاندہی کی اور ساتھ ہی جوہری ریگولیٹری دائرے میں تجربات کا اشتراک بھی کیا۔