ڈاکوؤں کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں گرفتار ملزم زخمی

September 25, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو چوک کے قریب ڈکیتوں کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان کی نشاندہی کے لئے لے جانے والا گرفتار ملزم اصغر زخمی ہو گیا،گرفتار ملزم اصغر رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم واردات کے دوران شہریوں کو زخمی بھی کرتا تھا۔ گرفتار ملزم اصغر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔