ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ راولپنڈی میں 30مریض زیرعلاج

September 25, 2021

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ‘ اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی کنفرم مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ وائس چانسلر آر ایم یو پروفیسر محمد عمر کے مطابق 50مریضوں کو رجسٹر جبکہ 21کو داخل کر لیا گیا۔ ہسپتالوں میں 26کنفرم ڈینگی مریض زیر علاج ہیں۔ راولپنڈی میں 179 ڈینگی مریض رپورٹ‘ 149ڈسچارج‘30زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز کے 11مریضوں میں سے 7کا تعلق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سے‘ 3کا تعلق راول ٹائون ایک کا تعلق ٹیکسلا سے ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر سجاد کے مطابق ڈینگی کیلئے 92بیڈز مختص ہیں۔