ماہرہ خان نے ڈرامہ ہمسفر کا کون سا سین شیئر کیا؟

September 25, 2021

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہخان نے اپنے 10 سال پرانے ڈرامے سے لیا گیا ایک نکاح کا سین سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے آج سے 10 سال قبل سُپر ہٹ ڈرامے ’ہمسفر ‘ کی اپنے مداحوں کے ساتھ یاد تازہ کی ہے۔

ماہرہ خان کے اس ڈرامے کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو چکے ہیں ۔


ماہرہ خان کی جانب سے اپنے اس ڈرامے سے لیے گئے ایک جذباتی سین کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میںدو مرکزی کرداروں خرد اور اشعر کا نکاح دکھایا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے اس سین کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔