سائرہ یوسف اور سارہ بھروانہ میں سے زیادہ خوبصورت کون؟

September 25, 2021

اداکارہ سائرہ یوسف اور گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ دونوں ہی ہماری فیشن انڈسٹری میں اسٹائل آئیکون کی حیثیت رکھتی ہیں۔

دونوں ہی شخصیات اپنی فیشن گیم کو ثابت کرنے میں ناکام نہیں ہوئی ہیں، دونوں انتہائی فیشن ایبل شخصیات نت نئے ملبوسات میں اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں سارہ بھروانہ نے عاطف اسلم کے ہمراہ لاہور میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر سارہ بھروانہ نے ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کیا۔


ڈیزائنر کے اس جوڑے میں اداکارہ سائرہ یوسف بھی اپنی تصاویر شیئر کرچکی ہیں ۔

سارہ بھروانہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دونوں کا موازنہ کرنے لگے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سائرہ اس لباس میں زیادہ خوبصورت لگیں تو کسی کو سارہ کا اسٹائل زیادہ بھایا۔