چین و امریکا میں معاہدے کے بعد کینیڈا نے چینی خاتون کو رہا کردیا

September 25, 2021

چین اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد کینیڈا نے چینی ٹیلی کام کمپنی کی چیف فنانشل افسر کو 3 سال بعد رہا کردیا۔

کینڈین حکومت کے اقدام کے بعد چین نے بھی حراست میں موجود کینیڈا کے 2 شہریوں کو رہا کردیا۔

چینی ٹیلی کام کمپنی کی افسر مینگ وانژاؤ بینک فراڈ کے الزام پر کینیڈا میں گھر پر نظر بند تھی۔

چینی خاتون افسر کو امریکی حکام کے کہنے پر وینکوور ایئرپورٹ سے 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا۔

چینی افسر کی رہائی کے بعد چین نے بھی کینیڈا کے 2 شہریوں ایک سابق سفارتکار اور ایک تاجر کو رہا کردیا۔

دونوں کینیڈین شہریوں کو چینی خاتون افسر کی گرفتاری کے فوری بعد چین میں گرفتار کیا گیا تھا۔