انگلینڈ میں کینسر کیئربیک لاگ کلیئر کرنے کیلئے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ درکار

September 26, 2021

لندن (پی اے ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی ریسرچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کینسر ٹریٹمنٹ بیک لاگ کو کلیئر کرنے میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے۔ رسرچ رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے دوران کینسر ٹریٹمنٹ بیک لاگ میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک اندازہ ہے کہ 19500 افراد کے مرض کی تشخیص ہو جانی چاہیے تھی لیکن ریفرل نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ ہسپتالوں میں کورونا وائرس پینڈامک سے پہلے کی سطح سے کینسر علاج میں 5 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے اور کینسر ٹریٹمنٹ بیک لاگ کلیئر ہونے میں 2033 تک کی مد درکار ہو گی ۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی ریسرچ کی رپورٹ میں اگر 15 فیصد سے زائد کا کینسر ٹریٹمنٹ مکمل ہو جاتا ہے تو پھر بیک لاگ جلد ختم ہو سکتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ایکٹیوٹی لیول میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں زیادہ سٹاف اور نئے آلات کیلئے زیادہ کیش کی ضرورت ہو گی۔ اور اس سب کا انحصار ان لوگوں پر ہے جو مدد کیلئے چیک اپ کے سلسلے میں آگے نہیں آئے۔ مارچ 2020 اور فروری 2021 کے درمیان ایک سال پہلے مقابلے میں سپیشلسٹس کو دیکھانے کیلئے ریفرلز کی تعداد میں تقریباً 370000 کی کمی آئی یعنی 15 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سی ایف ہیلتھ ہنسلٹنسی کا کہنا ہےکہ ان اعداد و شمار کے کے پیچھے ایسے ہزاروں افراد ہیں جن کے کینسر علاج میں اب بہت تاخیر ہو جائے گی ۔ کنسلٹنسی نے متنبہ کیا کہ اس کے اندزکے کے مطابق کینسر تشخیض کیے جانے والے مریضوں میں ایک ایسا تناسب ہے جس کو علاج کی شدید ضرورت ہے اور ان کا مرض قابل علاج ہے۔ جبکہ کورونا وائرس پینڈامک سے پہلے کے مقابلے میں سٹیج ون اور سٹیج ٹو کلاسیفائی کیے جانے والوں کے تناسب میں 44 فیصد کمی آئی ہے۔ آئی پی پی آر ریسرچ فیلو ڈاکٹر پارتھ پٹیل نے کہا کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کی وجہ سے انگلینڈ میں کینسر سروسز میں شدید تعطل پیدا ہوا جس کی وجہ سے کینسر سروائیول ریٹس میں بہتری کی برسوں کی پیشرفت بے کار ہو گئی۔ اب ہیلتھ سروسز کو کیئر کے زبردست بیگ لاگ دبائو کا سامنا ہے جس سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک سروسز میں تعطل کے خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ علاج میں ہر تاخیر سے مریض کے سروائیول کے تناسب میں کمی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ ایس کے موجودہ وسائل ‘ سٹاف کی تعداد اور انتظام کو دیکھتے ہوئے اگلے انتخابات تک کینسر کیئر بیک لاگ کلیئر ہونے کے امکانات نہیں پائے جاتے ۔