آسام میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا گیا، یو این نوٹس لے، الطاف شاہد

September 26, 2021

لندن(پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ بھارت دن بدن بدمست ہوتا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کوانتہاپسند مودی سرکار کی لگام کھینچنا ہوگی ورنہ آسام اورکشمیر میں مزید بیگناہ مسلمان بیدردی کے ساتھ قتل کردیے جائیں گے ۔ وہاں مسلمان خود کو بے یارومددگار اوردیوار کے ساتھ لگاہوامحسوس کررہے ہیں۔ بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کاناحق خون بہایا گیا، مودی سرکار کی حالیہ ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔بھارت کے باوردی سکیورٹی اہلکاروں نے نہتے مسلمانوں پربارود کی بارش کرد ی جبکہ جام شہادت نوش کرنیوالے مسلم شہریوں کی لاشوں کو دانستہ تضحیک کانشانہ بنایاگیا ۔ہم عالمی ضمیر کے بیدارہونے کاانتظار کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا کی مقتدر قوتوں کوبھارتی مسلمانوں کے زخموں پرمرہم رکھنے اوران کی اشک شوئی کرنے کیلئے آگے آناہوگا ۔انتہاپسندنریندرمودی تیسری باروزیراعظم منتخب ہونے کیلئے نہتے مسلمانوں کی لاشوں کاپل بناناچاہتا ہے۔