بلدیہ شرقی، ہیوی ڈیوٹی ڈی واٹرنگ پمپس خریدنے کا منصوبہ

September 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ شرقی کا ہیوی ڈیوٹی ڈی واٹرنگ پمپس خریدنے کا منصویہ، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک نےکہا ہے کہ رین ایمرجنسی سے متعلق محکمہ جات ضلع شرقی کے علاقوں کا دورہ کرکے برسات کے بعد کی صورتحال کا ازخودجائزہ لیں اور اگر اب بھی علاقے متاثر ہیں تو وہاں بہتری لائی جائےجومعاملات ڈی ایم سی سے متعلق نہیں ہیں تو مسائل دور کرنے کے لئے متعلقہ شہری محکمے کو مطلع کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی ایسٹ کے دفترمیں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیاانہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ان مسائل کے بارے میں آگاہ کریں ۔