شادی شدہ خاتون سے پولیس اہلکار کے بیٹے کی زیادتی اور ویڈیو ریکارڈنگ

September 27, 2021

ٹھری میرواہ (نامہ نگار) ٹھری میرواہ میں شادی شدہ خاتون سے پولیس اہلکار کے بیٹے کی مبینہ زیادتی اور ویڈیو رکارڈ کرنے کا انکشاف، سومرا محلے کی رہائشی شادی شدہ خاتون ثروت بتول میمن نے ٹھری میرواہ پریس کلب پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تین سال قبل امجد اسلامی نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو ریکا رڈ کرکے مجھے تین سال تک بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہےْ ملزم میرا پڑوسی ہے۔ ملزم کا باپ سندھ پولیس میں اے ایس آئی ہے۔ اس سے شکایت کی تو انہوں نے بھی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی میرا شوہر ویگن پر کلینر ہے جبکہ متاثرہ خاتون فریاد لیکر تھانے پہنچی تو پولیس اپنے پیٹی بھائی کے بیٹے کو بچانے کیلئے خاتون پر صلح کرنے کیلئے دبائو ڈالتی رہی۔ صحافیوں کے پہنچنے پر پولیس نے خاتون کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی شروع کردی جس کے بعد خاتون کی مدعیت میں ملزم امجد اسلامی کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔