پاک افغان سرحد طورخم پر کاروباری طبقے کو سہولت دینگے، ڈاکٹر اشفاق احمد

September 27, 2021

، پشاور(نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے طورخم سرحد کے راستے پاک افغان تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر چیف کلکٹر خیبرپختونخوا احمد رضا خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد طورخم پر تاجروں اور کاروباری طبقے کی سہولت کے لئے کلئیرنس کا عمل مذید آسان بنا یا جائے گا ،ان خیالات کا اظہارپاک سرحد طورخم کے دورے کے دوران کیا ،طورخم سرحدپہنچنے توچیف کلکٹر خیبرپختونخوا احمد رضا خان نے ان کا ستقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، ان کے ہمراہ ممبر کسٹم آپریشن سید طارق ہدا , ممبر کسٹم پالیسی سعید جدون بھی تھے جبکہ کلکٹر اپریزمنٹ امجد الرحمن اور کمانڈنٹ خیبر رائفل رضوان نذیر سمیت دیگر کسٹم افسران بھی موجود تھے،چیف ایف بی آر نے طورخم سرحد پرپاکستان کسٹم کی جانب سے مہیا کی جانے والی کلیئرنس سسٹم کا جائزہ لیا،کلکٹر اپریزمنٹ امجد رحمان اور ایڈیشنل کلیکٹر اپریزمنٹ طورخم محمد طیب نے چیئرمین ایف بی آر کو طورخم سرحد پر کلیرنس کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی بعد ازاں چیئرمین ایف بی آر سرحد چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور کاروباری حضرات سے بھی ملے جہاں انہوں نے ان کو کلیئرنس کا عمل مزید آسان بنانے کا یقین دلایا ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے پاک افغان سرحدطورخم کے راستے دونوں ممالک کے درمیاں باہمی تجارت کوفروغ دینے میں چیف کلکٹر خیبرپختونخوا احمد رضا خان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی بدولت پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کوکافی حد تک فروغ ملا ہے۔