عائزہ خان کا بیٹی کیلئے محبت بھرا پیغام

September 27, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بیٹی حورین تیمور کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بیٹی حورین تمیور کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں دونوں ماں بیٹی ایک جیسے گلابی رنگ کے فلورل پرنٹ والےکپڑے پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے لیے لکھا کہ ’میری دنیا ہے تجھ میں کہیں۔‘

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے تمام چاہنے والوں اور مداحوں کو بیٹیوں کے عالمی دن کی مبارکباد بھی دی ہے۔

عائزہ خان کی بیٹی کے ہمراہ اِن تصاویر کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

صرف چند ہی گھنٹوں میں اس پوسٹ کو 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔