امریکی صدر بائیڈن کو کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ آج لگایا جائے گا

September 27, 2021

امریکی صدر جو بائیڈن کو کوووڈ 19 ویکسین کا بوسٹر شاٹ آج لگایا جائے گا۔

چند روز قبل امریکی انتظامیہ نے فائزر ویکسین کی تیسری ڈوز کیلئے گرین سگنل دیا تھا۔

پیر کو وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد ایک بیان بھی دیں گے۔

امریکی ادارے سی ڈی سی نے گزشتہ ہفتے65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد، خراب طبی صورتحال والے بالغ اور ہائی رسک والے اداروں میں کام کرنے والے بالغوں کو فائزر ویکسین کی اضافی خوراک لگانے کی حمایت کی تھی۔