فرانس کے متعدد سیاسی رہنماؤں کا نیٹو سے فوری علیحدگی کامطالبہ

September 28, 2021

پیرس ( نمائندہ جنگ ) فرانس کی متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف آسٹریلیا کیلے آبدوزوں کے معاہدوں کی تنسیخ کے بعد نیٹو سے فرانس کی فوری علیحدگی کا مطالبہ کردیا، ان جماعتوں میں دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کے قائدین شامل ہیں، فرانس میں نیٹو سے دستبردار ی کا مطالبہ روز بروز زور پکڑ رہا ہے کہ آسٹریلیا کیلے آبدوزوں کے معاہدوں کی تنسیخ کے بعد فرانس ناٹو سے علیحدہ ہو جائے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پہلے ہی نیٹو کو فضول قرار دے چکے ہیں۔