سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے

September 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے سینڈز پٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے اطلاع ملنے پرایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے دونوں نوجوانوں کو بے ہوشی کی حالت میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی شناخت 23سالہ آصف اور 24 سالہ عاقب کے نام سے ہوئی ہے۔