جنید صفدر نے اپنی بچپن کی ویڈیو شیئر کردی

October 13, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے 12 اکتوبر 1999 کی اپنے بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے اس ویڈیو میں نانا اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تصویر تھام رکھی ہے۔


ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’12 اکتوبر 1999 کے فوراً بعد۔‘

جنید صفدر نے 12 اکتوبر 1999 کو پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ بارہ اکتوبر 1999 کو سابق فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

بارہ اکتوبر 1999 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ضیاء الدین بٹ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر نیا آرمی چیف بنایا لیکن جبری ریٹائر کیے گئے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم کا فیصلہ قبول نہ کیا، پھر ٹرپل ون بریگیڈ نے وزیراعظم سیکریٹریٹ پر قبضہ کرلیا اور جمہوری وزیراعظم کو ہتھکڑی لگا دی گئی۔