بیک وقت 31 کھانوں کی پلیٹیں سرو کرنے والا ویٹر، ویڈیو وائرل

October 13, 2021

اسرائیلی ویٹر نے بیک وقت کھانے سے بھری 31 پلیٹس سرو کرکے سب کو حیران کردیا۔

شمالی اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کے ایک ہوٹل میں ویٹر کی جانب سے گاہکوں کو کھانے کی 31 پلیٹس بیک وقت اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں موجود ویٹر کتنی آسانی کے ساتھ ڈھیر ساری پلیٹس اٹھایا ہوا ہے اور اس دوران اسے کوئی مشکل بھی پیش نہیں آرہی۔

ویٹر کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں اور اس ویٹر کی صلاحیت کو دیکھ کر داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔