مہنگائی کنٹرول اور عوامی ریلیف: حکومت سنجیدہ منصوبہ بندی میں مصروف

October 14, 2021

رواں سال اور آئندہ سال 2022 ملک میںاہم تبدیلیوں کا سال ہے عمران حکومت کو اس عرصے میںاہم فیصلے کرنے ہیںوزیر اعظم عمران خان کو رواں سال میں چیئرمین نیب کی تقرری نیب قوانین میںترامیم ووٹنگ مشین کے ذریعے پولنگ بیرون ملک پاکستانیوںکو ووٹ کا حق دینے کے علاوہ آئندہ سال نومبر میںنئے آرمی چیف کی تقرری جیسے اہم فیصلے کرنے ہیں چند روز قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متعدد اعلیٰافسروں کے تبادلے عمل میںلائیں ہیںسب سے اہم تبادلہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹجنرل فیض حمید کا ہے انہیںکور کمانڈ پشاور کی ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔

جبکہ ان کی جگہ لیفٹننٹجنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لیفٹننٹجنرل فیضحمید کور کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد آرمی چیف بننے کی صف میں شامل ہو جائیں گے آرمی چیف بننے کیلئے کور کی کمان ضروری ہے ،دوسری طرف امریکہ بھی افغانستان کے حوالے سے ڈو مور سے انکار پر پاکستان سے ناراضہے جس کی وجہ سے بھارتی من گھرت پروپیگنڈے کو بھی کافی حد تک قبول کیا جاتا ہے۔

جبکہ بھارت میںہم سے زیادہ کرپشن ،منی لانڈرنگ ، لوٹ کھسوٹحتٰی کہ یورینیم کی کھولے عام فروخت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ زیادتی اور ظلم انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں عورتوںکے ساتھ تشدد اور ریپ کی بڑھتی ہوئی وارداتوںکے علاوہ مقبوضہ کشمیر میںکئی سالوں سے نو لاکھ فوجی نہتے کشمیریوںکا قتل عام کر رہے ہیںنوجوانوںکو نابینا کر رہے ہیںمگر امریکہ ، برطانیہ اور دیگر یورپین ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ٹس سے مس نہیں ہوتیں اور نہ ہی بھارت کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان نے فیٹف انتظامیہ کے تمام مطالبات پورے کر دیئے ہیںاس کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹمیںرکھا گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی بھارت میںانسانی حقو ق کی خلاف ورزیوںکا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کو گاندھی کے فرمو دات یاد دلائے امریکہ میںنریندر مودی کا کوئی خاصاستقبال بھی نہیںہوا جس پر بھارتی میڈیا میںاپوزشن لیڈروںاور بعض بھارتی صحافیوںنے مودی کی خوب درگت بنائی ، ادھر چین نے جنگ کئے بغیر بھارت کے زیر قبضہ 20 ہزار کلو میٹر کا علاقہ واپس لے لیا ہے اور وہاں فوج اور جدید اسلحہ بھیج کر پوزیشن مستحکم کر لی ہے چین نے 20 سے زائد بھارتی فوجی صر ف ڈنڈوں ،مکوں اور گھونسوں سے مار دیئے ،بھارت نے اس کے باوجود چو ں بھی نہ کی چین مزید علاقوںمیں بڑھتا چلا جارہا ہے۔

مگر بھارتی حکومت اور فوج کی ہمت نہیںکہ اسے روکے بھارتی میڈیا نے بھی اس حوالے سے چپ ساد ھ لی ہے اور عوام کو بے خبر رکھے ہوئے ہیں،بھارت افغانستان میں منہ کی کھانے کے بعد اب من گھرت پراپیگنڈے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیںکر رہا ہے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی اور پاک امریکہ تعلقات استوار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یقیناًپاکستان کی سول اور فوجی قیادت نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو فیٹف ،مقبوضہ کشمیر میں ظلم تشدد ،پاکستان میں(را )کی کاروائیوںکے حوالے سے اپنے تحفظات اور افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہی حاصل کی اور پاکستانی قیادت کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان جلد بات چیت ہو گی۔

امریکہ اچھی طرحجانتا ہے کہ پاکستان کے تعاون اور مددکے بغیر خطے میں امن قائم نہیںرہ سکتا حکومت آرمی چیف وزیر اعظم عمران خان اور فوج اس وقت عالمی صورتحال کی وجہ سے ایک پیج پر ہیںاور باہمی مشورے سے چل رہے ہیںتاہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ یہ چاہتے ہیںکہ آئندہ ڈیڑھ سال میںموجودہ حکومت عوامی فلاح بہود کے ٹھوس کام کرے اور مہنگائی پر کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دیا جائے حکومت عوامی ریلیف مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ منصوبہ بندی کررہی ہے امید ہے عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب میںپیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیںمگر ابھی انہیںسینٹرل پنجاب میںوہ کامیابی نہیںملی کہ وہ تنہا حکومت بنا سکیںمسلم لیگ (ن)کی قیادت شدید باہمی اختلافات کا شکار ہے میاں شہباز شریف گروپ اور مریم نواز گروپ میںدوریاں بہت بڑھ گئی ہیںادھر میاں جاوید لطیف کو بھی ،میاں شہباز شریف کے خلاف بیان بازی کے خلاف اکسایا گیا ، میاںشہباز شریف نے انہیں شوکاز نوٹس بھی دیا مگر کسی کی پشت پنائی کی وجہ سے وقت گزرنے کے باوجود میاں جاوید لطیف نے اس نوٹس کا جواب نہ دیا اور دھمکی دی کہ میرے خلاف کارروائی ہوئی تو میںسارے راز فاش کر دوں گا۔

باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز صاحبہ کے ترجمان محمد زبیر عمر کے خلاف جو سکینڈل منظر عام پر آیا اسے بھی مسلم لیگ (ن)کے دھڑوں میں سے ہی منظر عام پر لایا گیا ،مسلم لیگ (ن)کے ارکان قومی اسمبلی بھی پریشان ہیںاور حالات کے انتظار کر رہے ہیںکہ اونٹکسی کروٹبیٹھے تووہ کوئی فیصلہ کریں آئندہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے آئندہ اپنے لائحہ عمل کی تیاریاںاور صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیںپارٹیاںتبدیل کرنے کی تیاریاںجاری ہیںکچھ پی ٹی آئی کے ارکان پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ (ق)اور مسلم لیگ (ن)میںجانے کی تیاریاںکر رہے ہیں۔

جبکہ کچھ مسلم لیگ (ن)کے ارکان پی ٹی آئی میںجانے کیلئے صلاح مشورے کر رہے ہیںمسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا گروپ چوہدری نثار کی قیادت میں پی ٹی آئی میںشمولیت اختیار کرنے کا جائزہ لے رہا ہے اگر چوہدری نثار پی ٹی آئی میںآئے تو وفاقی وزیر غلام سرور خان پارٹی چھوڑجائیں گے اور ممکن ہے وہ مسلم لیگ (ن)یا پیپلزپارٹی میں چلے جائیں قومی اورصوبائی اسمبلیوںمیںاراکین اسمبلی کے ادھر ادھر وفاداریہ تبدیل کرنے سے آئندہ انتخابات میںسیاسی جماعتوں کو ٹکٹوں کی تقسیم میںشدت مشکلات کا سامنا کرناپڑے گا ۔

انگلینڈ کی کرکٹٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی وجہ سے جو عالمی سطح پر پاکستان کو جس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا برطانوی کرکٹبورڈکے سربراہ واٹمور نے شدید دبائو میں آکر اپنے عہدے سے 13 ماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا جبکہ ان کا عہدہ پانچ سال کیلئے تھا ا ن کے مستعفی ہونے سے پاکستان کا وقار بحال ہو ا ہے اور جلد ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈکی کرکٹٹیمیں پاکستان آنے کا فیصلہ کریں گی ۔