مقبوضہ کشمیر: لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

October 15, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگر میں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

قابض انتظامیہ نے جامع مسجد کے ارد گرد بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات رکھی۔

بتایا جاتا ہے کہ مسجد کے دروازے کھولنے پر قابض بھارتی فورسز نے تمام دروازے دوبارہ بند کروادیے اور لوگوں کو جامع مسجد کے اندر نہیں جانے دیا۔