برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک

October 15, 2021


لندن میں برطانوی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے۔

مشرقی لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے سر ڈیوڈ ایمس پر ایک سے زائد وار کیےتھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔