اسٹیٹ بینک کی کارپوریٹ ادائیگیاں ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت

October 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے کارپوریٹ شعبے میں ادائیگیوں اور وصولیوں کی ڈجیٹائزیشن کے لیے اپنے دائرہ کار میں آنے والے اداروں بشمول بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں، پیمنٹ سسٹم آپریٹرز اور پیمنٹ سسٹم پرووائیڈرز کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے کہ وہ کاروباری اداروں کو اپنی رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کو ادائیگیوں کا ڈیجیٹل طریقہ فراہم کریں۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے حالیہ سرکلر میں اسٹیٹ بینک نے اپنے دائرہ کار میں آنے والے اداروں سے کہا ہے کہ وہ کارپوریشنز، کمپنیوں اور شراکت داریوں سمیت اپنے ادارہ جاتی کلائنٹس کو ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے بڑی رقوم کی ادائیگی کی سہولت مہیا کریں۔