لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھاجائے‘نصراللہ بلوچ

October 16, 2021

کوئٹہ (آن لائن )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ 11 اکتوبر کو سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوید احمد ولد غلام نبی اور 24 اگست کو کیل کور پنجگور سے لاپتہ ساجد علی ولد جان محمد کے کیس صوبائی حکومت کو فراہم کردئیے ہیں حکومت سے اپیل بھی کی کہ نوید بلوچ اور ساجد علی کی بازیابی میں اپنی کردار ادا کرے چیئرمین نے بیان میں کہاکہ لاپتہ افراد کےاہل خانہ اذیت سے دوچار ہیں اس لیے حکومت سے بارہا گزار ش کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھاجائے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ جبری گمشدگی کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرنے میں حکومت کرداراداکرے تاکہ لاپتہ افراد کے خاندانوں کو اذیت سے نجات مل سکے۔