رابی پیرزادہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کیا کہا؟

October 16, 2021

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزداہ نے بھی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیا ہے۔

انہیں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ رابعہ جی پیٹرول بہت مہنگا ہوگیا ہے، آپ کچھ بولتی کیوں نہیں۔

جواب میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’عمران خان جنگ کرنے نہیں آئے، آپ ووٹ دے کر لائے ہیں، اب میں کیا بولوں؟‘

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگئی ہے۔