تکلیف دینے والوں کو چھوڑ دیں، خوشی دینے والوں کیساتھ رہیں، ہانیہ عامر

October 17, 2021

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں جو آپ کو تکلیف دیں اور اْن کے ساتھ رہیں جو آپ کے ساتھ اچھے ہیں اور آپ کو خوشی دیتے ہیں۔انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اْن کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور وہ بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ʼہمارے اردگرد بہت زیادہ شور ہے جس کی وجہ سے ہماری نظر اْن چیزوں اور لوگوں کی طرف سے ہٹ جاتی ہے ،جن کے لیے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔ʼاداکارہ نے کہا کہ ʼہم ان لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف دی ہے اور ان لوگوں کے لیے فریاد کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ʼاْنہوں نے یہ بھی کہا کہ ʼبعض اوقات ہم اچھے لوگوں کو صرف اس وجہ سے سمجھتے ہیں کہ وہ بغیر کسی سوال یا فائدے کے کسی بھی وقت، ہماری مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ʼہانیہ عامر نے کہا کہ ʼان لوگوں کی تعریف کریں جو آپ کو خوشی دیتے ہیں، ان مہربان روحوں کی تعریف کریں جو صرف آپ کے لیے بھلائی چاہتے ہیں، وہ جو بدلے میں کسی چیز کی توقع نہیں رکھتے۔ʼاداکارہ نے کہا کہ ʼجن کے ساتھ آپ خاموشی سے بیٹھ سکتے ہیں، رات کے کسی بھی وقت بات چیت کرسکتے ہیں۔ʼاْنہوں نے کہا کہ ʼہمیں ایسے مہربان لوگوں کی کوششیں معمولی لگ سکتی ہیں کیونکہ وہ شاید آپ کی زندگی میں کسی بڑے واقعے کی وجہ نہیں بنتے لیکن وہ وہی ہیں جو آپ کے ساتھ مخلص ہیں۔ʼآخر میں ہانیہ عامر نے کہا کہ ʼایسے خوبصورت لوگوں کی تعریف کریں ۔