عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بدھ کو اخبارات شائع نہیں ہونگے

October 17, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) عیدمیلاد النّبیﷺ کے موقع پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے رکن مطبوعات کیلئے بروز منگل 19؍ اکتوبر 2021ء کو ایک روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس لئے بروز بدھ 20؍ اکتوبر کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے جبکہ 19؍ اکتوبر بروز منگل کوشام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم اگر وہ چاہیں توبروز بدھ20؍ اکتوبر کواپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔