ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر پاکستانی کمیونٹی ناروے کی تعزیت

October 17, 2021

اوسلو (ناصراکبر) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر ناروے میں مقیم پاکستانی سیاسی ،سماجی، مذہبی اور صحافی شخصیات نے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نوازنے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر کر دیا،ان کی پاکستان سے وفاداری اور محبت سنہری حروف میں لکھی جائے گی ،ان کی وفات کی خبر سن کر آنکھیں نم اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے سیکرٹری جنرل علی اصغر شاہد،سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل، سرور بھٹیاں،راجہ عاشق حسین ،نائب صدر چوہدری محمد اشرف، جوائنٹ سیکرٹری عثمان اصغر،نائب صدر پی پی پی یورپ چوہدری فاروق پسوال ،سینئرنائب صدر چوہدری محمد اشرف، سینئررہنما محمدالیاس کھوکھراور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر خالدنذیر بٹ ،صدر شاہد تنویر بٹ ،راجہ منصور احمد ، عادل منصور،منور حسین ڈار، ذوالفقار احمد گوندل،رانا محمد اکرم،رفاقت علی ،فضل الہٰی، تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی ،سرائے عالمگیر پی ٹی آئی ناروے کے سینئر رہنما عمران بشیرخان، چوہدری و سیم شہزاد، پاک ناروے فورم ،چوہدری محمد اصغردھکڑ،مفتی محمد زبیر تبسم، اتحاد ویلفیئر یونین کےصدر چوہدری نجیب اللہ ورائچ، چیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی ،چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز عقیقہ،چوہدری ساجد علی، چوہدری مہر قدیر اور چوہدری شبیر مہمند ،چک پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن شیسموکے محمدشہزاد، محمد فہیم،مرزاانور ناروے،چوہدری اظہر اقبال، ناروے کے مشہور نعت خواں محمد عبدالمنان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر تعزیت اور افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کی آن اور امت مسلمہ کی شان تھےان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر ندیم نے کہاوہ بہت بڑے سائنسدان تو تھےہی لیکن ایک نہایت شفیق اور محبت کرنے والے انسان بھی تھے ، جنگ اخبار میں کالم بھی لکھتےاور شاعری بھی کرتے تھے، ڈاکٹر ندیم نے کہا پاکستانی قوم تین ہستیوں کی ہمیشہ احسان مند رہے گی قائدمحمد علی جناح، عبدالستار ایدھی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان، جب تک اس روئے زمین پر ایک بھی پاکستانی زندہ ہے، یہ ہستیاں زندہ رہیں گی۔