ڈاکٹر عبدالقدیر خان امت مسلمہ کے ہیرو اور پاکستان کے محسن تھے

October 17, 2021

اولڈھم(پ ر) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،قاری محمد عباس کی خوش دامن اور پاسبان صحابہ چیئرمین محمد عمر توحیدی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رطانیہ کی مختلف تنظیموں کے اکابرین اور ذمے داروں مولانا عبدالرشید ربانی،مولانا امداد الحسن نعمانی،مولانا قاری عبدالرشید ،مولانا سید اسد میاں شیرازی،مولانا ضیاء المحسن طیب،مولانا محمد اکرم اوکاڑوی ،مولانا قاری شمس الرحمن ،مفتی فیض الرحمن مولانا منور محمودی،مولانا سید جمال بادشاہ گیلانی،مفتی محمد ادریس ،مولانا عادل فاروق،حافظ محمد حسن ،مولانا محمد حامد خاناور دیگر اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ان رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان امت مسلمہ کے ہیرو اور پاکستان کے محسن تھے۔علماء کرام نے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مذھبی امور کے صدر ممتاز قاری قرآن اور عالم دین قاری محمد عباس آف ہڈز فیلڈ سے بھی ان کی خوش دامن کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل دعا کی ۔برطانیہ کی جانی پہچانی شخصیت محمد عمر توحیدی آف اولڈھم سے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ دنیا میں ماں باپ صرف ایک بار ھی ملا کرتے ہیں۔خوش قسمتی ہے اس اولاد کے لئے جو اس نعمت قدر کر کے اپنی دنیا و آخرت بنا لیتے ہیں ۔محمد عمر توحیدی ان خوش نصیب بیٹوں میں سے ایک ہیں جو والدہ صاحبہ کی بیماری کی خبر سنتے ھی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنی فیملی سمیت پاکستان پہنچ گئے اور ایک ماہ تک ہسپتال میں والدہ کی خدمت کی اور ڈھیروں ساری دعائیں سمیٹیں ۔آخر میں تینوں مرحومین سمیت جملہ مسلمان مرحوں کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی۔