چمکنی میں بھانجے نے ماموں کو موت کے گھا ٹ اتا ر د یا ، ملزم فرار

October 17, 2021

پشاور (کرائم رپورٹر )تھانہ چمکنی کی حدود میں بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔سعیدہ بی بی زوجہ اسماعیل سکنہ چابیان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ قاری فرمان اللہ کے گھر میں کام کرتی ہے جب کہ اس کا شوہر قاری فرمان کے ساتھ بطور ڈرائیور ڈیوٹی انجام دے رہا تھا اس کے شوہر محمد اسماعیل کا بھانجا عثمان ولد سلیم انہیں قاری فرمان کے گھر میں کام کرنے سے بار بار منع کر تا تھا گزشتہ روز اس کا شوہر اسماعیل قاری فرمان کے گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ اس دوران عثمان نے فائرنگ کرکے اس کے شوہر کو قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔