چونیاں میں حادثہ: دو کمسن بہن بھائی جاں بحق

October 17, 2021

چونیاں میں برکی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، حادثے میں دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 سالہ شاہ زیب اور 4 سالہ علیشہ جاں بحق ہوئے جبکہ ان کے والد ساجد اور والدہ ارشاد بی بی شدید زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔