پشاورمیں تجاوزات کیخلاف کیے جانے والاآپریشن بے سودنکلا

October 18, 2021

پشاور( وقائع نگار)پشاورمیں تجاوزات کیخلاف کیے جانے والاآپریشن بے سودنکلاشہرکے مصروف ترین تجارتی مرکزسٹی سرکلرروڈپرتجاوزات مافیانے ڈھیرے ڈال لیے چوک نشترآبادسے لیکررامداس چوک تک سڑک کے دونوں اطراف دوکانداروں نے اپنی حدودسے تجاوزکرتے ہوئے فٹ پاتھوں پرقابض ہوگئے جبکہ زیادہ ترموٹرسائیکل اوررکشوں کے ڈیلروں اورورکشاپ دوکانداروں نے مکمل طورپرفٹ پاتھ پرقبضہ جمارکھاہے جسکی وجہ سے بزرگوں،جوانوں اورخواتین کوفٹ پاتھ سے گزرنے میں شدیددشواری کاسامناکرناپڑتاہے اوریہ کہ فٹ پاتھ کی بندش کے باعث شہری سڑک کنارے پیدل چلنے پرمجبورہیں جس سے ٹریفک حادثات بھی جنم لے رہے ہیں شہرکے سیاسی وسماجی حلقوں کاکہناہے کہ ضلعی اورٹاؤن ون انتظامیہ شہرمیں فرضی کارروائیوں تک محدودہیں چنانچہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کے فوراًبعدمافیادوبارہ تجاوزات قائم کردیتے ہیں لہذاتجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ادھرسٹی سرکلرروڈکے بعض دوکانداروں نے انکشاف کیاہے کہ انہیں تجاوزات قائم کرنے میں انتظامیہ کے بعض افسروں کی آشیربادحاصل ہے اوروہ ہرماہ باقاعدہ طورپرانہیں پیسے دیتے ہیں چنانچہ اسی بنیادپروہ آپریشن کے دوران عارضی طورپرتجاوزات ختم کرکے بعدمیں دوبارہ فٹ پاتھ پرقابض ہوجاتے ہیں ۔