عظمیٰ بخاری کا شوہر کی سالگرہ پر پیغام

October 18, 2021

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے شوہر سمیع اللہ خان کی سالگرہ پر ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شوہر کے ہمراہ کیک کاٹتے تصاویر جاری کیں اور لکھا کہ ’ سچ ہے کہ جوڑے آسمانوں پہ بنتے ہیں، آپ نے میری زندگی میں آنے کے بعد میری شخصیت اور زندگی کو مکمل کردیا۔‘

عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ’آپ جیسا شریف النفس، سادہ اور پیارا انسان کسی بھی عورت کے لیے پرفیکٹ لائف پارٹنر ہوتا ہے۔‘

رہنما نون لیگ نے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری طاقت آپ اور ڈیڈی ہیں، اللہ پاک آپ کو صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا کرے ۔