• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Donald Trump Ineligible For Presidency Hilary Clinton
ڈیموکریٹ کی طرف سے صدارتی امیدوار کی خواہش مند ہیلری کلنٹن نےڈونلڈٹرمپ کومزاجی لحاظ سےنااہل قراردے دیا۔کہتی ہیں ٹرمپ کےخیالات جھوٹ اورذاتی عناد پرمبنی ہیں۔

کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں خارجہ پالیسی خطاب کے دوران ہلیری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کےخیالات صرف مختلف ہی نہیں۔غیر حقیقی، خطرناک اور بے ربط ہیں ۔ ٹرمپ کے خیالات جھوٹ اورذاتی عناد پرمبنی ہیں۔ اس لیے وہ مزاج کے لحاظ سے صدارت کے لیے نااہل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا صدر بننے کے لیے علم، استحکام اور بے پناہ ذمے داری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ٹرمپ غیر مستحکم اور کمزور ہیں جس کی وجہ سے وہ صدارت کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔
تازہ ترین